ایران

امریکہ اپنےسامراجی مقاصد حاصل نہیں کرپائےگا

poordastanاسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کےکمانڈربریگیڈيئراحمدرضاپوردستان نےتاکید کےساتھ کہاہےکہ امریکہ کبھی بھی علاقےمیں اپنےسامراجی مقاصد حاصل نہیں کرپائےگا  رپورٹ کےمطابق بریگیڈيئراحمدرضاپوردستان نےگذشتہ رات تہران میں دفاع مقدس میں پیش پیش رہنےوالوں کوخراج تحسین پیش کرنےکےلئےمنعقدہ ایک کانفرنس میں کہاکہ امریکہ کبھی بھی اپنےسامراجی مقاصدحاصل نہيں کرسکتا۔
احمدرضاپوردستان نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ صدام نےامریکی صدرکےحکم سےایران پرحملہ کیا کہاکہ امریکہ ایران پرعراق کےحملےکےذریعےانقلاب اسلامی اوربانی انقلاب اسلامی کےافکار ونظریات کومٹاناچاہتاتھاجس میں وہ ناکام ہوگیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کےکمانڈرنےمختلف میدانوں میں اسلامی انقلاب کےثمرات کوبیان کرتےہوئےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران، سامراجی سازشوں کےسامنےپوری طاقت سےجما ہواہے
ادھر دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےایک عہدیدارجنرل حسین سلامی نےکہاہےکہ دشمن ، ملت ایران کی استقامت کےسامنےہمیشہ تسلیم رہےگا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کےڈپٹی کمانڈرجنرل حسین سلامی نے ایران کےٹی وی چینل ٹو کوانٹرویودیتےہوئےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہ امریکہ اورعالمی سامراج نےایران کےخلاف اپنےمقاصد کوعملی جامہ پہنانےکےلئےتمام ہتھکنڈےاستعمال کرلئےہيں کہاکہ اس بات کےپیش نظرکہ ہمارا دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتاہے اور کوئي منطق نہيں رکھتا، ملت ایران کی استقامت وپائداری کےسامنےگھٹنےٹیک چکاہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےڈپٹی کمانڈر نےمزیدکہاکہ ایران کےخلاف یلغار ، سازشیں اور دھمکیاں ہمیشہ موجود رہی ہیں لیکن اسلامی نظام کےبھرپور ردعمل کی بناپراس نےاپنی حقیقت وماہیت تبدیل کرلی ہے اوراپنی شبیہ بدل لی ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button