ایران

دشمن نےاسلام وقرآن کونشانہ بنارکھاہے۔ آیت اللہ خامنہ ای

leader-baseejرہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےملت ایران کوامت مسلمہ کی سعادت ورہائی کاعلمبردار قراردیتےہوئےفرمایاکہ دشمن ظاہرکرتاہےکہ نشانہ ایران ہےلیکن درحقیقت اس نےاسلام اورقرآن کونشانہ بنارکھاہے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج(بدھ) تعمیروترقی کےشعبے سےوابستہ رضا کار فورس بسیج کے ہزاروں جوانوں سےخطاب کرتےہوئےعشق وایمان اور بصیرت وہمت کوملت ایران کی عظیم تحریک کااصلی عنصراورتعمیروترقی کےشعبے کی روح قراردیا اور تاکید فرمائی کہ ملت ایران کی عزت وپائداری  اورپیشرفت وترقی کوآگےبڑھانےوالی گاڑي دین اسلام معنویت اورقرآن ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نےفرمایاکہ انقلاب اورامام خمینی (رح) نے ایران کی قدرداں قوم کو چارعنصر عشق ،ایمان، بصیرت اورہمت کاہدیہ دیاہے اورگذشتہ تین عشروں کےدوران ان عناصرکاتسلسل، انقلاب اسلامی کےشجرہ طیبہ کےاستحکام اور اس میں نئے نئے تروتازہ پھل لگنےکاسبب بناہے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےاس بات کی طرف اشارہ کرتےہوئےکہ ملت ایران تاریخ کے خطرناک موڑسےگذرہی ہے کہاکہ گذشتہ تیس برسوں میں ہم نے اس فیصلہ کن دور کےبہت سے خطرناک نقاط کوعبورکرلیاہے لیکن اس حساس تاریخی دور سےابھی پوری طرح نہيں گذرے ہيں اور قوم اور حکام پوری ہوشیاری ، تدبیروتدبر غوروفکر اور نظم وانضباط سےاپنی تحریک جاری رکھیں گے۔
رہبرانقلاب اسلامی نےفرمایاکہ وہ لوگ جوانقلاب کےآغازمیں یہ کہہ رہےتھے کہ ایران کااسلامی انقلاب تین دن یا ایک ہفتےمیں ختم ہوجائےگااب یہ ڈینگیں نہيں ماررہےہيں اور اس سے ان کی کمزوری اور ملت ایران کی طاقت کاپتہ چلتاہے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران پرمسلط کردہ جنگ کےدوران ، عالمی طاقتوں کی جانب سےصدام کی مالی تشہیراتی اوراسلحوں  کی مدد کی جانب اشارہ کرتےہوئےتاکیدکرتےہوئےفرمایاکہ  جس صدام کومنہ زورعالمی طاقتوں نےامام ، انقلاب اورملت ایران کامقابلہ کرنےکےلئےآگےکیاتھاوہ ذلت ورسوائی کےساتھ مرگیالیکن انقلاب اسلامی اورملت امام خمینی (رح) ہردورسےزيادہ طاقت کےساتھ زندہ ہے اوریہ ایک قابل تکرارتجربہ ہے۔
z

متعلقہ مضامین

Back to top button