ایران
ایران: شمال مغربی علاقے میں بم دھماکہ،9 شہید، متعدد ذخمی

جلالا زادے کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایرانی عوام ہفتہ دفاع مقدس کے سلسلہ میں آٹھ سالہ ایران عراق جنگ کی کامیابی کی یاد میں منعقد کی جانے والی ایک فوجی پریڈ کو دیکھنے کے لئے جمع تھے،واضح رہے کہ 1980ء تا 1988تک ایران نے عراق کی جانب سے کی گئی جارحیت کا بڑی شانداری اور دلیری سے دفاع کیا تھا اور عراقی فورسز کو شکست سے دوچار کر دیا تھا۔
جلال زادے کاکہنا تھاکہ اس طرح کی سفاککاروائیوں میں انقلاب اسلامی کے دشمن امریکی اور صہیونی ایجنٹ ہیں جو ملت ایران کے جذبوں کو ختم نہیں کر سکتے ،دوسری جانب آذربائیجان کے گورنر جنرل کے مینیجنگ ڈائرکٹر کاکہنا ہے کہ اب تک گیارہ افراد جن میں دس خواتین اور ایک بچہ شامل ہے شہید ہو چکے ہیں جبکہ پچاس سے زائد افراد کے ذخمی ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں،ان کاکہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم کسی بھی دہشت گرد گروپ نے اس حادثہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔