ایران

آج سےایران میں ہفتہ دفاع مقدس کاآغاز

razmandeاسلامی جمہوریہ ایران میں آج سےہفتہ دفاع مقدس کاآغازہوگیاہے۔
ہمارےنمائندےکی رپورٹ کےمطابق ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سےآج تہران سمیت ایران کےتمام صوبوں ميں مسلح افواج نےپریڈکی ۔
اس موقع پرتہران میں ہونےوالی پریڈ بانی انقلاب اسلامی کےمزار پرمنعقد ہوئی۔ پریڈ کےدوران مسلح افواج نےاپنی جنگی وفوجی طاقت اور مختلف قسم  کےجدید ہتھیاروں کی نمائش کی۔
ایران کی مسلح افواج کےپریڈ میں قدر ، شہاب دو ، شہاب تین، سجیل، فاتح ، اور قیام میزائلوں ، آبدوزوں ، تیزرفتار بوٹوں ، ٹنیکوں اورفاعقہ ، آذرخش اور کرار جنگی جہازوں کی نمائش کی جائےگی۔
واضح رہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں بائیس ستمبرسےہفتہ دفاع مقدس کاآغاز ہوتاہے۔
قابل ذکرہے کہ تیس سال قبل عراق کی سابق بعثی حکومت نے ایران کےنئےاسلامی جمہوری نظام کوگرانےکےلئےعالمی سامراج کی ہمہ گیرمدد سےایران پربھرپورجنگ مسلط کی جوآٹھ برسوں تک جاری رہی اورایرانی عوام کی بھرپور حمایت ومدد سے مجاہدین اسلام کی فتح پرمنتج ہوئی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button