دشمن کےناپاک عزائم کوخاک میں ملادیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کےکمانڈربریگیڈیئرجنرل احمد رضاپوردستان نےتاکید کےساتھ کہاہےکہ ایران کی مسلح افواج دشمن کواس کے عزائم تک پہنچنےمیں ناکام بنادے گي۔جنرل پوردستان نےتاکید کےساتھ کہاکہ خلیج فارس اور مشرق وسطی کی انرجی کےعظیم ذخائر کوہتھیانےکےلئے اس وقت امریکہ کوایران جیسےمحکم قلعے کاسامناہے اوراسلامی جمہوریہ ایران سرحدوں کےتحفظ کےلئےتیارہے۔








