ایران

جہاد کے معنی رکاوٹوں کو دور کرنے کے ہیں

Aytollah-Khamenaiرہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملکی ترقی میں یونیورسٹی کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوۓ فرمایا ہےکہ اگر ملت عزت ، خود مختاری ، طاقت اور دولت چاہتی ہے تو اسے یونیورسٹی کو مضبوط بنانا ہوگا۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق  کل اتوار کے دن یونیورسٹی کے سینکڑوں پروفیسروں اعلی تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ رہبر انقلاب  اسلامی نے ان پروفیسروں اور اساتذہ سے خطاب کے دوران ایران کی عزت و سربلندی اور طاقت کے سلسلے میں یونیورسٹی کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور فرمایا کہ ایران کو تمام میدانوں اور شعبوں میں علمی جہاد کی ضرورت ہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے علمی ترقی و پیشرفت کی راہ میں موجود رکاوٹوں کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ فرمایا کہ اسلامی تہذیب میں ہر میدان میں جہاد کے معنی رکاوٹوں کو دور کرنے کے ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے تعلیم کے میدان اور علمی وسائل و ذرائع پر ترقی یافتہ ممالک کی اجارہ داری کو علمی ترقی کی راہ میں حائل ایک رکاوٹ سے تعبیر کیا اور فرمایا کہ ہمیں اپنی محنت و کوشش کے ساتھ اس رکاوٹ کو دور کرنا ہوگا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے ملت ایران کی قابل افتخار علمی و تہذیبی تاریخ اور ایرانیوں کی ذہانت و استعداد کو علم و دانش کی چوٹیوں تک رسائي کا پیش خیمہ قرار دیا اور فرمایا کہ اسلامی انقلاب نے ملکی ترقی میں تقدیر ساز کردار کے حامل اسباب و علل میں احساس بیداری اور توانائی کا بھی اضافہ کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button