ایران
تہران میں عالم اسلام کی طلباتنظیموں کااجلاس

ڈاکٹرلاریجانی نےتاکید کےساتھ کہاکہ مسئلہ فلسطین عرب مسئلہ ہونےکےساتھ ہی ، اسلامی اورانسانی مسئلہ بھی ہے اور پوری انسانیت کوفلسطینی عوام کےانجام کےبارےمیں ذمہ داری محسوس کرنی چاہئے۔
واضح رہےکہ فلسطینی انتظامیہ اورصیہونی حکومت پہلی ستمبرسے براہ راست سازبازمذاکرات شروع کرنےوالی ہیں۔
اس کےباوجود کہ صیہونی کالونیوں کی تعمیرکاسلسلہ بندکیاجانا، فلسطینی آوارہ وطنوں کی وطن واپسی اورسرحدوں کےتعین جیسی فلسطینی نتظیموں کی کوئی شرط پوری نہيں ہوئی ہے، فلسطینی انتظامیہ کےصدرمحمودعباس ،فلسطینیوں کی مخالفت کی پرواہ کئےبغیرصیہونیوں کےساتھ مذاکرات کےلئےتیارہوگئےہيں ۔