ایران

سعودی عرب میں اہل تشیع کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی ہے۔ آیت اللہ مکارم شیرازی

Ayatollah-Makarem-Shiraziسعودی عرب میں اہل تشیع کے ساتھ بدسلوکی پر عالمی تنظیموں کے خاموشی قابل مذمت ہے۔ آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی
انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے مدینہ منورہ میں شیعہ عالم دین شیخ عَمری کو گرفتار کرکے اپنی سفاکی کا ثبوت دیا ہے۔
آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے سعودی عرب میں شیعوں کے ساتھ بدسلوکی پر انسانی حقوق کے دعویداروں، امریکی حکومت اور  امریکی کانگریس کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران میں ایک بہائی کو گرفتار کیا جاتا ہے تو ان سب کی آواز اٹھ جاتی ہے جب کہ سعودی عرب میں اہل تشیع کے ساتھ ناراوا سلوک کے سامنے میں سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مدینہ منورہ کے شیعیان اہل بیت (ع) سعودی عرب کے شدید ظلم و ستم کا شکار ہیں؛ سعودی حکومت اہل تشیع  کو مذہبی اعمال و مراسمات ادا نہیں کرنے دیتی؛ مدینہ منورہ میں اہل تشیع کی مسجد کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے مدینہ منورہ میں شیعہ عالم دین شیخ عَمری کو گرفتار کرکے اپنی سفاکی کا ثبوت دیا ہے۔
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازي نے کہا کہ سعودی عرب کو ایران سے سبق سیکھنا چاہئے جہاں اہل سنت کے ساتھ برادرانہ سلوک روا رکھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں وہابیوں کی اکثریت ہے جو دوسرے ممالک کے مسلمانوں کو وہابی دین کی پیروی نہ کرنے کی وجہ سے اذيت و آزار کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
……

متعلقہ مضامین

Back to top button