ایران

کوئی نعمت بھی قرآن کریم سے محبت کے ہم پلہ نہیں

Ayatollah-Syed-Ali-Khameneiرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے معاشرے خصوصا جوانوں اور نوجوانوں میں قرآن کریم سے بڑھتی ہوئی محبت کو ایک عظیم نعمت قرار دیتے ہوۓ اس بات پر تاکید کی ہے کہ شاید کوئي نعمت بھی اس نعمت کے ہم پلہ نہیں ہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نزول قرآن کے مہینے رمضان المبارک کے پہلے دن کل ایران بھر سے آپ کی ملاقات کے لۓ آنے والے قرآن کریم کے قاریوں  اور حفاظ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ اس محفل کو شیریں اور موثر قرار دیا اور فرمایا کہ قرآن کریم کی تلاوت اور اس کا حفظ قرآن کریم کے معارف کے ادراک اور اس پرعمل پیرا ہونے کا پیش خیمہ ہونا چاہۓ ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے قرآن کریم کے قاریوں اور حافظوں کو قرآن کریم کے ترجمے پر عبور حاصل کرنے کی تاکید فرمائي اور کہا کہ قرآن کریم کے معارف اور مفاہیم درحقیقت زندگی کے درس ہیں ۔ اور قرآن کریم کے ترجمے پر عبور اس کے معانی اور مفاہیم کے ادراک میں مدد و معاون ثابت ہوتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button