ایران
ولایت فقیه انبیا و اولیا کی ولایت کا سلسلہ ہے. آیت الله علوی گرگانی

انہوں نے امام خمینی (رہ) کا اسلامی انقلاب میں نقش کی وضاحت کرتے ہوئے کہا : امام خمینی (رہ) خود قیام کر کے لوگوں کو بتا دیا کہ دین سیاست سے الگ نہی ہے ۔
حوزہ علمیہ قم ایران کے اس استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ دین کی سیاست کھیل نہی ہے زور دیا اور کہا : میں فخر کرتا ہوں کہ ولایت اهل بیت (ع) کے زیر سایہ اور اسلامی نظام کی خدمت میں مشغول ہوں اور ھم لوگوں کو اس وقت اور مقام کی قدر دانی کرنی چاہیئے ۔
انہوں نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اھل بیت علیہ السلام کے مکتب کی پیروی کو دنیا اور آخرت میں انسان کے کامیابی کا ضامن جانا ہے اور اظہار کیا : جو اھل بیت علیہ السلام کے راستہ پر چلینگے اور اپنے احکامات ان کے مکتب سے حاصل کرینگے تو ان کی دنیا اور آخرت دونوں کامیاب رہےگی ۔