ایران

دھمکیوں اور رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھتے رہیں گے

khaminai-300x248رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دھمکیوں اور مخالفتوں سے ترقی کی رفتار سست نہیں ہوسکتی اور ملت ایران اپنی راہ پر پوری طاقت سے گامزن رہے گي۔ رہبرانقلاب اسلامی نے ہفتہ معلم کی مناسبت سے آج تہران میں ہزاروں ٹیچروں سے خطاب میں فرمایا کہ ملت ایران کے خلاف بڑی طاقتوں اور بدخواہوں کی دشمنی اور  اس کی ترقی میں رکاوٹ پیداکرنے کے اقدامات  گذشتہ تیس برسوں کی  طرح غیر متوقع نہیں ہیں  ۔  آپ نےفرمایا کہ ملت ایران کے ماضی سے معلوم ہوتاہے کہ دھکیوں اور مخالفتوں سے ترقی کی رفتار سست نہیں ہوسکتی اور ملت ایران اپنی راہ پرپوری طاقت سے گامزن رہے گي ۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دنیاکی موجودہ حالت کو اخلاقی لحاظ سے نہایت ابتر قراردیا اور تاکید کی کہ اگر ملت ایران اپنی حقیقی پوزیش حاصل کرلے تو عالم اسلام کی تقدیر بدل جائےگي  اور دنیا کی تقدیر نیز موجودہ صورتحال بھی تبدیل ہوجائے گي۔ رہبر انقلاب اسلامی نے خلاق ، مفکر، دیندار، جدت پسند اور اپنے اوپر اعتماد رکھنے والے افراد کی تربیت اور انہيں سامنے لانےمیں معلمین کے کردار کی بنیادی حیثیت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ملت ایران کو ترقی وپیشرفت کے اس مرحلے تک پہنچ جانا چاہیے کہ قومیں اور عالم اسلام کے مفکریں فکری، علمی اورمختلف سماجی اور سیاسی میدانوں میں اپنے مسا‏ئل حل کرنے کےلئے اسی پربھروسہ کریں ۔ آپ نےفرمایا یہ ملت ایران کی تاریخي ذمہ داری ہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی نےروزمعلم کی طرف اشارہ کرتےہوئے شہید مرتضی مطہری کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ آپ نےفرمایا شہید مطہری ایک مکمل معلم اورانتہائي فرض شناس انسان تھے ۔ آپ نے فرمایا کہ اس مردبزرگ نے  دینی روشن فکری کے مدعی بعض افراد کےبرخلاف جو کھوکھلے مطالب کو دینی لعاب چڑھاکر پیش کرتےتھے حقیقی معنی میں مفاہیم دین کو عصری تقاضوں اور عوام کی ضرورت کے مطابق پیش کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button