ایران

رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی حرم مطہر امام رضا علیہ ا لسلام پر حاضری کی یادگار داستان

shiite-23

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق حجت الاسلام” حقانی” نے بتایا: حضرت امام رضا علیہ السلام کی مرقد مطہر کی صفائی کے لےے خالص عرق گلاب میں تر شدہ سفید رومال استعمال کیے جاتے ہیں۔ حرم مطہر کے خدام غبار آلود رومالوں کو زائرین میں تقسیم کردیتے ہیں: حضرت آیت اللہ خامنہ ای صفائی کے دوران غبار آلود رومال کو اپنے چہرے اور سر پر مل لیتے ہیں۔ حجت الالسلام حقانی نے مزید بتایا کے ایک دفعہ قبر مطہر امام رضا علیہ السلام سے گردوغبار صاف کرتے ہوئے رہبر معظم نے” آستان قدس سے رضوی” کے متولی آیت اللہ واعظ طبسی سے پوچھا کہ کیا میں ان مقدس رومالوں میں سے ایک رومال لے سکتا ہوں؟ رہبر

 معظم نے آیت اللہ واعظ طبسی کو” آستان قدس رضوی” کا متولی مقرر کیا ہے لیکن اس کے باوجودقبر مطہر امام رضا علیہ السلام کی صفائی میں استعمال ہونے والے رومال کو لینے کے لےے ان سے اجازت مانگتے ہیں رہبر معظم کا اس قدر قانون کا احترام کرنا ہم سب کے لےے درس اور نصیحت ہے ۔آیت اللہ طبسی کی اجازت سے رہبر معظم نے ایک مقدس رومال کو بڑے سلیقے اور احترام سے تہہ کرکے اپنی جیب میں رکھا جب کہ آپ کی کیفیت ایسی تھی کہ آپ کی آنکھوںسے آنسو جاری تھے اور آپ مسلسل رازو نیاز میں مصروف تھے۔ ہم سب کے لےے وہ لمحات بڑے دلچسپ اور خوبصورت تھے کہ رہبر اس رومال کو اتنا متبرک اور محترم سمجھتے ہیں ۔ جس وقت حضرت امام رضا علیہ ا لسلام کی ضریح مقدس کو تبدیل کیاجارہا تھا، ہم حضرت امام رضا علیہ ا لسلام کی قدم بوسی کے لےے حرم مطہر پہنچے۔ رہبرمعظم قبر مطہر کے نزدیک بیٹھے رازو نیاز میں مصروف تھے چونکہ ضریح مقدس کو اٹھایا جاچکا تھا لہذا قبر مطہر کی قربت ایک عجیب دلکش کیفیت پیدا کررہی تھی۔ رہبر معظم جب رازو نیاز سے فارغ ہوئے تو آیت اللہ طبسی نے آپ کے بچوں سے کہا : آپ فرزندان رہبر ہیں، نزدیک آکر زیارت کریں رہبر نے فرمایا : تو باقی لوگ کہاں کھڑے ہوکر زیارت کریں گے۔ آپ اپنے بچوں کے لےے کسی خاص امتیاز کے قائل نہیں ہیں آپ نے اس روز فرمایا : اگر بقیہ افراد بھی قبر مطہر کے نزدیک آکر زیارت کرسکتے ہیں تو میرے بچے بھی آجائیں۔ آپ کے اس فرمان کے بعدسب نے نزدیک آکر زیارت کی۔ رہبر معظم نے بارگاہ امام رضاعلیہ ا لسلام کی فضیلت میں فرمایا: آپؑ کی قبر مطہر فرشتوں اور اہل آسمان کے لےے جائے طواف ، اہل دل کا قبلہ اور سچے مومنین کے لےے پناہ گاہ ہے۔ اس حرم مطہر کی برکت سے اسلامی انقلاب رونما ہوا اور اسلام اور قرآن کریم کے معارف بیان ہوئے۔ یہ مقدس ہستی اسلام کی تبلیغ سے وابستہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button