ایران

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رہ کے مرقد پرحاضری دی

rehber  

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ اورعشرہ فجرکی آمد کی مناسبت رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج اسلامی جمہوریہ ایران کے  بانی حضرت امام خمینی رہ کے مرقدمطہرپرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کرکے ان کے حضورخراج عقیدت پیش کیا ۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کے مرقدمطہرپریہ حاضری امام خمینی رہ کی فاتحانہ اندازمیں وطن واپسی کی یادگارتاریخ سے دو روزقبل دی اوران کے عظیم الشان کارناموں کے

تيئں خراج عقیدت پیش کیا ۔امام خمینی رہ یکم فروری انیس اناسی کوچودہ سال سے زائد عرصے کی جلاوطنی کی زندگي گذارکرانتہائي فاتحانہ اندازسے وطن واپس لوٹے تھے جب تہران میں مہرآباد ہوائی اڈے سے لے کربہشت زہراقبرستان تک کے طویل راستے ميں لاکھوں کی تعداد ميں ایران کے مومن وانقلابی عوام نے آپ کا تاریخی اوروالہانہ  استقبال کیا تھا ۔امام خمینی وطن واپسی سے ایران میں ڈھائی ہزارسالہ سلطنتی نظام کی بساط لپٹ گئی تھی اورسامراجی طاقتوں خاص طورپرامریکہ اوربرطانیہ جیسے لٹیروں کے ہاتھ ایران کے ذخائروثروت سے ہمیشہ کےلئے کاٹ دئے گئے تھے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button