ایران

مغرب پرامن ایرانی ایٹمی پروگرام کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے،احمدی نژاد

  

nijad2

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے برطانوی اخبار کی جانب سے ایران پر جوہری بم بنانے کا الزام مسترد کر دیا۔ امریکی ٹی وی اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ وہ اس قسم کی رپورٹس دیکھنا نہیں چاہتے۔ ایران پر جوہری بم بنانے کے الزام کے کاغذات امریکی حکومت نے جاری کئے ہیں۔اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانوی اخبار کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ مغربی طاقتوں کے منصوبے کا حصہ ہے۔برطانوی اخبا

ر ٹائمز نے گزشتہ ہفتے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کی آڑ میں ایٹم بم بنا رہا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اسے ایران کے جوہری منصوبوں پر تشویش ہے۔ ٹائمز اخبار کی رپورٹ نے اس تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔امریکا برطانوی اخبار کی رپورٹ کی تحقیقات کرے گا۔  مغرب پرامن ایرانی ایٹمی پروگرام کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے،نژاد  ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے برطانوی اخبار کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران ایٹم بم بنا رہا ہے۔ایرانی صدر احمدی نژاد نے امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اس قسم کی جعلی رپورٹس دیکھنا بھی نہیں چاہتے۔کیونکہ مغربی ممالک ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس جھوٹی رپورٹ کے پیچھے امریکی حکومت کا ہاتھ ہے۔ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں امریکا کو ملوث قرار دینا نادانی ہے۔   21.12.2009

 

متعلقہ مضامین

Back to top button