مقالہ جات

سانحہ عاشور میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سر پرستوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔احتجاجی مظاہرہ

dsc05929

حکومت شہدائے عاشور کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔اگر سانحہ عاشور میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سر پرستوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے والی حکومت ٩ اپریل اور٢٧ دسمبر کے سانحہ میں ملوث لوٹ مار اور جلاؤ گھراؤ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیوں نہیں کرتی۔احتجاجی مظاہرے سے سربراہ جعفریہ الائنس پاکستا ن علامہ عباس کمیلی ،علامہ آفتاب حیدر جعفری اور علامہ فرقان حیدر عابدی کا خطاب۔

 

کراچی (شیعت نیوز)حکومت شہدائے عاشور کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔اگر سانحہ عاشور میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سر پرستوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے، بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے والی حکومت ٢٧ دسمبر کے سانحہ میں ملوث لوٹ مار اور جلاؤ گھراؤ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیوں نہیں کرتی۔ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی ،علامہ آفتاب حیدر جعفری اور مولانا حسین مسعودی نے خوجہ مسجد کھارادر میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،واضح رہے کہ جعفریہ الائنس پاکستان کی اپیل پر شہدائے عاشور کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور سندھ حکومت کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن اور شیعہ بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف آج سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا گیااس سلسلہ میں حیدر آباد،نواب شاہ،دادو،میر پور خاص،خیر پور،سکھر،لاڑکانہ سمیت کراچی میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ مرکزی مظاہرہ کراچی میں خوجہ مسجد کھارادر پر ہوا۔ خوجہ مسجد کھارادر میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی نے کہاکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی طفل تسلیوں کے باوجود ملت جعفریہ کے بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کا عمل زور و شور سے جاری ہے ،متعصب حکومت نے اب تک 100سے زائد شیعہ بے گناہ جوانوں کو گرفتار کر کے بے بنیاد مقدموں میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور پولیس انتظامیہ ہر عزادار کو جو جلوس عزاء میں شریک ہوا اس کو گرفتار کرنے کے در پہ ہے ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان کا کہنا تھا کہ ٩ اپریل اور ٢٧ دسمبر کے واقعات میں ملوث شر پسندوں اور لیاری گینگ وار کے مجرموں کو چھوڑنے والے وزیر داخلہ بتائیں کہ آخر شیعہ بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاریوں سے وہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو احتجاج کے دوسرے مرحلے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھراؤ کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کے سنگین نتائج کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیعہ بے گناہ جوانوں کو فی الفور رہا کیا جائے اور سانحہ میںملوث اصل عناصر کوگرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت بے گناہ عزاداران سید الشہداء کو گرفتار کرکے عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کو سبو تاژ کرنے اور عزاداری کے خلاف سازشوں میںمصروف عمل ہیں ،انہوں نے واضح کیا کہ عزاداری سید الشہدا ہماری شہہ رگ حیات ہے اور عزاداری کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ آفتاب حیدر جعفری نے کہا کہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ دکانداروں کو تو معاوضہ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ سانحہ عاشورا میں شہید ہونے والوں کے لواحقین حکومتی امدادکے منتظر ہیں اور حکومتی اعلیٰ عہدیداران وعدوں کو نبھانے کی بجائے سانحہ عاشور کو فراموش کرنے جیسی گھناؤنی سازشوں میںمصروف عمل ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سانحہ عاشور میں شہید ارو ذخمی ہونے والوںکے اہل خانہ کو جلد از جلد امدادی رقوم ادا کرے ا ور اپنا وعدہ پورا کرے ،اس موقع پر مولانا حسین مسعودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے شیعہ بے گناہ نوجوانوں کو فی الفور رہا نہ کیا تو کل بروز ہفتہ بعد نماز مغربین محفل شاہ خراسان سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور نمائش چورنگی پر دھرنا دے کر شاہراہ کو بند کر دیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہداء او ر ذخمیوں کے اہل خانہ کو جلد از جلد امدادی رقوم کے چیک پہنچائے ۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ سانحہ عاشور کی تحقیقات انتہائی سست روی کا شکار ہیں جس پر ملت جعفریہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے انہوں نے واضح کیاکہ سانحہ عاشور کو سرد خانے کی نظر نہیں ہونے دیا جائے گا،اور ملت جعفریہ اپنے جائز مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھے گی اور اگر ملت جعفریہ کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر کے ملک گیر سطح تک پھیلانے کے لئے احتجاجی تحریک چلائے گی،اس موقع پر مظاہرین نے شیعہ بے گناہوںکی رہائی اور قاتلوںکی گرفتاری کے لئے نعرے لگائے جبکہ شیعہ سنی اتحاد،امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور،شہادت سعادت اور دہشت گردی مردہ باد کے نعرے بھی لگائے ،اس موقع پرعلامہ جعفررضا نقوی،علامہ باقر ذیدی،سلمان مجتبیٰ ،شبر رضااورآصف علی کے علاوہ یاسررضااور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button