لاہور میں پانچ روزہ جشن فاطمہؑ سبیل النجاۃ کا آغاز، ہزاروں طالبات شریک

28 نومبر, 2026 18:40

شیعیت نیوز : حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مقدس کی جانب سے لاہور میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے چوتھے سالانہ جشن کا آغاز ہو گیا ہے۔

پانچ روزہ پروگرام کا افتتاح تلاوت قرآن پاک اور روضہ مقدس کے وفد اور پاکستان میں اس کے نمائندے کے خطابات سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سیرتِ زہراؑ کو معاشرے میں عام کرنے کی ضرورت ہے، آیت اللہ اعرافی

منتظمین کے مطابق دوسرے روز تقریباً بارہ سو فارغ التحصیل طالبات کی تکریم کی جائے گی جبکہ تیسرے روز تقریباً دو ہزار بچیوں کے جشن بلوغ کا اہتمام ہوگا اور انہیں دینی تعلیم دی جائے گی۔ افتتاحی روز حضرت عباس علیہ السلام کے علم کی پرچم کشائی کی تقریب بھی ہوئی۔

10:22 شام نومبر 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔