ایران کا مسئلہ شیعہ سنی اختلاف نہیں، اسلام کی سربلندی کا مسئلہ ہے، علامہ شبیر میثمی
شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر میثمی نے کہا ہے کہ ایران کے مسئلے کو شیعہ سنی اختلاف کا رنگ نہیں دینا چاہیے، یہ اسلام کی سربلندی اور مسلمانوں کے مشترکہ مفاد کا مسئلہ ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مسجد و امام بارگاہ بقیۃ اللہ میں جمعے کے خطبے میں انہوں نے کہا کہ بعض طاقتیں جنگ اور کشیدگی کو طول دے کر ایران پر دباؤ برقرار رکھنا چاہتی ہیں، لیکن اسلامی نظام اللہ پر بھروسے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنی علماء نے بھی امریکہ کے مقابلے میں ایران کی مزاحمت کی تعریف کی ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ مسئلہ کسی ایک مسلک کا نہیں، پوری امت کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور اسرائیل مزاحمت کو ختم کرنے کیلئے سرگرم ہیں، علامہ سید جواد نقوی
علامہ شبیر میثمی نے فلسطینیوں کے مصائب پر مسلم دنیا کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ حساس صورتحال میں مومنین کو دعا اور مناجات کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔







