فضل الرحمٰن کے گھر کی خواتین کو ہراساں کرنا ناقابل قبول ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

28 نومبر, 2026 18:38

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پر پولیس کارروائی اور گھر کی خواتین کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی ہے، جو کسی مہذب اور جمہوری معاشرے میں ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلط حکومت کی یہ عادت بن چکی ہے، پہلے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف یہی رویہ اختیار کیا گیا اور اب مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے کارکنوں کے خلاف یہی ہو رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سیاسی مخالفین کو طاقت سے دبانے سے نفرت اور عدم استحکام ہی بڑھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مضبوط ریاست کے سامنے کمزور ریاست والی حکمت عملی نہیں چلتی، علامہ جواد نقوی

علامہ راجہ ناصر عباس نے رہائشگاہ کا محاصرہ فوری ختم کرنے، مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے اسجد محمود کی فوری بازیابی اور انہیں اہل خانہ یا وکلاء تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا۔

10:22 شام نومبر 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔