ایران کی امریکی سعودی جارحیت کی شدید مذمت، عراق پر حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار

29 جولائی, 2026 12:23

شیعیت نیوز : ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ اور سعودی عرب کے عراق کے مختلف علاقوں پر جارحانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ ان حملوں میں سرکاری عراقی اداروں، حسینی موکبوں اور اربعین سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو عراق کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2 کے پیراگراف 4 اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور یہ امریکہ اور صہیونی رجیم کے مغربی ایشیا میں جنگ و تصادم کے دائرے کو وسیع کرنے کے عزائم کے عین مطابق ہیں۔

وزارتِ خارجہ نے ان حملوں میں عراق کے شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی عراق کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اربعینِ امام حسینؑ پر کربلا میں آلِ سعود کی یزیدیت، مساجد اور قرآن نشانہ

ایران نے جنگ افروز امریکی حکومت اور اس کے علاقائی ساتھیوں کو ان مجرمانہ، غیر انسانی اور اشتعال انگیز اقدامات کے خطرناک نتائج کا مکمل ذمہ دار قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اربعین کے مقدس موقع پر حسینی موکبوں کو نشانہ بنانا صرف عراق پر نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ پر حملہ ہے۔

1:46 شام جولائی 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔