ایرانی حملے دشمن کی مکمل شکست اور معصوم بچوں کے انتقام تک جاری رہیں گے، سربراہ ایرانی سلامتی کونسل
محمدباقر ذوالقدر
شیعیت نیوز : ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محمدباقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے مسلسل اور ٹارگٹڈ حملے دشمن کی مکمل شکست اور میناب، لامرد سمیت دیگر علاقوں کے مظلوم بچوں کے خون کا انتقام لینے تک جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : محرم و صفر عظیم مہینے ہیں، مجالس زندگی میں تبدیلی لائیں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
اپنے ایک پیغام میں محمدباقر ذوالقدر نے کہا کہ خطے میں اٹھنے والا دھوئیں کا ہر ستون اس بات کی علامت ہے کہ امریکہ کے کسی فوجی، سکیورٹی یا مالی مرکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کے مسلسل اور ٹارگٹڈ حملے دراصل بیدار ایرانی قوم کے غیظ و غضب کا اظہار ہیں۔
ذوالقدر نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاں دشمن کی مکمل شکست اور میناب، لامرد سمیت دیگر علاقوں کے معصوم بچوں کے خون کا انتقام لینے تک مسلسل جاری رہیں گی۔







