ایران کی طاقت نے امریکہ کو مجبور کر دیا: امریکہ تین دہائیوں بعد پرانے پیٹریاٹ میزائل خریدنے پر مجبور

24 جولائی, 2026 11:07

شیعیت نیوز : امریکی فوج نے اپنے دفاعی میزائلوں کے ذخائر میں کمی کو پورا کرنے کے لیے تقریباً تین دہائیوں بعد پرانی نسل کے PAC-2 GEM-T پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل دوبارہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روسیا الیوم کے مطابق RTX کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹوفر کالیو نے بتایا کہ دفاعی کمپنی کو تقریباً 20 ارب ڈالر کے نئے آرڈرز موصول ہوئے ہیں، جن میں 5 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدے GEM-T میزائلوں کی خریداری سے متعلق ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تیس برسوں میں پہلی بار امریکی فوج نے ان میزائلوں کی بڑے پیمانے پر مقامی خریداری کا آرڈر دیا ہے، جبکہ نئے آرڈرز کا بڑا حصہ غیر ملکی خریداروں کی جانب سے بھی موصول ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صحافی کا انکشاف: ایران نے ایک میزائل سے کویت میں پانچ امریکی عمارتیں نشانے پر

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی اور دفاعی کارروائیوں کے دوران انٹرسیپٹر میزائلوں کے وسیع استعمال کے باعث امریکہ کے فضائی دفاعی ذخائر میں کمی پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

اسی پس منظر میں امریکی فوج نے اپنے دفاعی ذخائر کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے پرانی نسل کے پیٹریاٹ میزائلوں کی خریداری بحال کی ہے۔ یہ امریکی فوجی صلاحیتوں کے کمزور پڑنے اور ایران کی مزاحمتی طاقت کے سامنے ذخائر ختم ہونے کی واضح علامت ہے۔

12:23 شام جولائی 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔