دہشتگرد ٹرمپ کی ایران کی جوہری تنصیبات پر دوبارہ حملے کی دھمکی
شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کسی بھی جوہری مرکز کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں برقرار رہیں گی، تہران پر دباؤ میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں اسے مزید سخت کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ کسی بھی ممکنہ مذاکرات میں اپنے قانونی جوہری حقوق پر قائم رہے گا اور رہبر انقلاب کی ہدایت میں اپنی پالیسی پر عمل جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا امریکی دلال کویت کو سخت پیغام، دشمن جو بوئے گا وہی کاٹے گا
ادھر مرکزی ہیڈکوارٹر حضرت خاتم الانبیاءؐ نے ایک بیان میں امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی فوج نے ایسی کوئی کارروائی کی تو اسے خطے میں جنگ کے دائرہ کار میں توسیع تصور کیا جائے گا۔
بیان میں خبردار کیا گیا کہ ایسی صورت میں امریکہ، اس کے اتحادیوں اور حامیوں کے تمام مفادات ایرانی مسلح افواج کی کارروائی کا ہدف بنیں گے۔







