امریکی میڈیا کا اعتراف: ایران کی جنگ میں امریکی فوجی ہلاکتوں کی تعداد اضافہ

20 جولائی, 2026 16:53

شیعیت نیوز : امریکی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے۔

اس سے قبل امریکی وزارت دفاع پینٹاگون اعلان کر چکی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے بعد زخمی ہونے والے امریکی اہلکاروں کی تعداد 427 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے خطے میں امریکی اہداف پر کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہونے والی امریکی فوجی ہلاکتوں اور نقصانات کے سرکاری اعداد و شمار کو سختی سے سنسر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی اسٹریٹجک برتری، امریکہ ناکام رہے گا، ایرانی جنرل

حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اعتراف کیا تھا کہ گزشتہ جمعے ایران کا ایک میزائل، بیشتر میزائلوں کو روک لیے جانے کے باوجود، اردن کے فضائی دفاعی نظام کو عبور کرنے میں کامیاب رہا۔

5:45 صبح جولائی 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔