سپاہ پاسداران کے کویت، اردن اور آبنائے ہرمز میں امریکی اڈوں پر تباہ کن حملے
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ گزشتہ شب دو آئل ٹینکر امریکی فوج کے اکسانے پر آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے کے ایک غیر محفوظ اور حادثات کا سبب بننے والے راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے، دھماکے سے تباہ ہوگئے اور اپنی حرکت جاری نہ رکھ سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز ایران کا علاقہ ہے اور ہزاروں کلومیٹر دور موجود امریکی فوج کو اس خطے میں مداخلت کا کوئی قانونی جواز حاصل نہیں۔
سپاہ نے انتباہ کیا کہ جب تک امریکہ کی خطے میں کارروائیاں جاری رہیں گی، اس وقت تک اس آبی گزرگاہ سے نہ کھاد اور نہ ہی تیل اور گیس کی محفوظ نقل و حمل ممکن ہوگی۔ بیان میں امریکی فوج کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اس کارروائی کے بعد ایران کی جوابی کارروائیوں کے لیے تیار رہے۔
سپاہ نے ایک دوسرے بیان میں اردن کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر الازرق کے علاقے میں امریکی فوج کے زیر استعمال 20 گوداموں کو میزائل حملوں میں تباہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی اسٹریٹجک برتری، امریکہ ناکام رہے گا، ایرانی جنرل
اسی بیان میں کہا گیا کہ آپریشن نصر 2 کی اکیسویں لہر کے دوران شہر عقبہ کے ہوائی اڈے پر موجود امریکی فوج کے سی 17 ٹرانسپورٹ طیاروں اور پی 8 کمانڈ اینڈ کنٹرول طیاروں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس سے متعدد طیاروں کو بھاری نقصان پہنچا۔
سپاہ نے اپنے بیان میں امریکی فوجیوں کو مهدور الدم قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ جہاں بھی موقع ملے ان کے خلاف کارروائی کریں۔ ساتھ ہی اردن کے عوام کا دوبارہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کے تعاون سے قدس کی آزادی کی راہ ہموار ہورہی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے تیسرے بیان میں کویت کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کے بعض حصے کئی برسوں سے امریکی فوج کے زیر استعمال ہیں اور انہی اڈوں سے ایران، عراق، افغانستان اور فلسطین کے خلاف کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔ 140 روز قبل امریکی فوج نے انہی اڈوں سے ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا، جس کے نتیجے میں میناب کے ایک اسکول میں 168 بچوں اور رہبر معظم امام خامنہ ای کی شہادت واقع ہوئی۔







