سعودی عرب امریکی اور صہیونی منصوبوں کا بڑا حامی ہے، رہنما انصاراللہ
شیعیت نیوز : یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خطے میں امریکی اور اسرائیلی منصوبوں کی تکمیل کے لیے اپنی سیاسی، مالی اور عسکری صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے اور اسرائیل مخالف مؤقف رکھنے والی قوموں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا آخری سانس تک دفاع کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ
محمد الفرح نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیانات میں کہا کہ سعودی عرب یمن کو ایک خودمختار ملک کے بجائے اپنی سرپرستی میں چلنے والی ریاست سمجھتا ہے، جو یمنی عوام اور ان کی قومی خودمختاری کی توہین کے مترادف ہے۔ یہ رویہ برسوں سے جاری فوجی کارروائیوں اور محاصرے کا تسلسل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یمن کے خلاف اپنی ماضی کی کارروائیوں کی براہِ راست ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ اصل مسئلہ یمن پر حملوں کا خاتمہ، محاصرے کا اٹھایا جانا اور ملکی خودمختاری کا احترام ہے۔






