ایرانی آرمی کا اردن میں امریکی اڈے پر ڈرون حملہ، امریکی طیارے اور گودام نشانہ
شیعیت نیوز : ایرانی آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن صاعقہ کے ساتویں مرحلے کے دوران خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف ڈرون حملوں کا نیا مرحلہ انجام دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اردن کے الازرق فوجی اڈے پر امریکی ایف 18 جنگی طیاروں کی تنصیب، فوجی اہلکاروں کی رہائش گاہ اور امریکی فوج کے بڑے سازوسامان کے گودام کو خودکش ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کا آپریشن نصر 2، کویت میں امریکی فوج کا اہم لاجسٹک مرکز تباہ
ایرانی آرمی نے کہا کہ ایرانی فوج کے جوان دشمن کے لیے شہید رہبر انقلاب کا یہ اسٹریٹجک پیغام عملی طور پر ثابت کریں گے کہ مار کر نکل جانے کا دور ختم ہو چکا ہے اور ایران کی سرزمین، فضائی حدود یا سمندری حدود کے خلاف کسی بھی کارروائی کا مناسب اور موثر جواب دیا جائے گا۔
ایرانی فوج نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ایران کے مختلف علاقوں پر حملوں کے آغاز کے بعد اب تک امریکی فوج کے اڈوں اور مراکز کے خلاف ڈرون حملوں کے چھ مراحل مکمل کیے جا چکے تھے، جبکہ ساتواں مرحلہ بھی انجام پا گیا ہے۔






