طوفان الاقصی اسرائیل کے خاتمے تک جاری رہے گا، انصار اللہ
شیعیت نیوز : یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے فلسطینی مزاحمت کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان الاقصی اسرائیل کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق حزام الاسد نے عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد الضیف کی دوسری برسی کے موقع پر خبر رساں ایجنسی شهاب سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ایک نمایاں مجاہد رہنما قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج فلسطین اور لبنان کے شہید مزاحمتی رہنماؤں کے مشن سے وفادار ہیں اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت، اسرائیل اور اس کے حامیوں کے خلاف جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غزہ پر جنگ بند نہیں ہو جاتی، محاصرہ ختم نہیں ہوتا اور فلسطینی عوام کے حقوق بحال نہیں ہو جاتے۔
یہ بھی پڑھیں : وزارت مذہبی امور کا اہم اقدام، ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے نیا آن لائن رجسٹریشن سسٹم متعارف
حزام الاسد نے غزہ جنگ میں فلسطینی مزاحمت کی افسانوی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس عزم نے طوفان الاقصی کو جنم دیا، وہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی مکمل بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انصار اللہ یمن مزاحمتی قیادت سے یہ عہد کرتی ہے کہ طوفان الاقصی کو اسرائیل کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔






