کتائب حزب اللہ کا ایران کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان
شیعیت نیوز : عراقی مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ مسلط کی گئی تو عراقی مزاحمتی گروپ فوری اور فیصلہ کن انداز میں اس میں شریک ہوں گے۔
کتائب حزب اللہ کے سکیورٹی سربراہ ابو مجاہد العساف نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا کہ تنظیم کا یہ موقف نظریاتی وابستگی پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزارت مذہبی امور کا اہم اقدام، ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے نیا آن لائن رجسٹریشن سسٹم متعارف
انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف جنگ شروع ہوئی تو مزاحمتی گروپوں کی شرکت فوری اور فیصلہ کن ہوگی۔ یہ فیصلہ ہمارے عقیدے کی بنیاد پر ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی سودے بازی کی گنجائش نہیں۔
ابو مجاہد العساف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے جنوبی ایران کے خلاف جارحانہ کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔






