نئے ہتھیار ابھی جنگ میں بھی نہیں آزمائے گئے، ایران

21 مئی, 2026 15:36

شیعیت نیوز : امریکی دھمکیوں کے دوبارہ سامنے آنے پر ایک ایرانی فوجی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے پاس ایسے جدید ہتھیار موجود ہیں جو ابھی تک نہ تو کسی جنگ میں استعمال ہوئے ہیں اور نہ ہی عملی طور پر آزمائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، روسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اس فوجی ذریعے نے بتایا کہ تہران نے مقامی طور پر متعدد جدید ہتھیار تیار کیے ہیں، جو حالیہ امریکی اور اسرائیلی کشیدگی کے دوران استعمال نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسے جدید ہتھیار بنائے ہیں جو ابھی تک میدان جنگ میں نہیں آزمائے گئے۔ ان کے بقول، دفاعی سازوسامان اور فوجی طاقت کے لحاظ سے ایران کو کسی قسم کی کمی کا سامنا نہیں ہے اور ملک کے دفاع میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں۔

فوجی ذریعے نے واضح کیا کہ اس بار ایران تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی وزیر بن گویر کا امدادی کارکنان کے ساتھ وحشیانہ برتاؤ، اسرائیلی اخبار نے بھی ‘کھلی رسوائی’ قرار دیا

دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی گئی تو جنگ کا دائرہ خطے سے باہر تک پھیل جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور صہیونی حکومت نے ایران کے خلاف بار بار کی اسٹریٹجک ناکامیوں سے سبق نہیں سیکھا اور ایک بار پھر دھمکیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔

سپاہ پاسداران کے مطابق، امریکا اور اسرائیل نے دنیا کی دو مہنگی ترین افواج کی پوری صلاحیت کے ساتھ ایران پر حملہ کیا، تاہم ایران نے اس مقابلے میں اپنی تمام دفاعی صلاحیتیں استعمال نہیں کیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے تنبیہ کی جانے والی علاقائی جنگ اب خطے کی حدود سے باہر نکل جائے گی اور ایران دشمنوں کو ان مقامات پر تباہ کن حملے کرے گا جہاں وہ سوچ بھی نہیں سکتے۔

4:27 شام مئی 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔