محسن نقوی 24 گھنٹوں میں دوسری بار تہران پہنچ گئ، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا کلیدی کردار

20 مئی, 2026 17:04

شیعیت نیوز : وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار اہم دورے پر تہران پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی امریکا ایران مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایران کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقاتیں کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ جھوٹا اور مکار نکلا، وال سٹریٹ جرنل نے دہشتگرد ٹرمپ کو بے نقاب کر دیا

پاکستان کی یہ سفارتی سرگرمی ظاہر کرتی ہے کہ اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان ثالث کے طور پر ایک کلیدی اور فعال کردار ادا کر رہا ہے، جس سے خطے میں امن کے امکانات روشن ہو رہے ہیں۔

7:13 شام مئی 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔