سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا چینی اعلیٰ سطحی وفد کا سینیٹ میں پرتپاک استقبال
شیعیت نیوز : چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے معزز نائب چیئرمین اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دورۂ پاکستان کے سلسلے میں سینیٹ آف پاکستان تشریف لائے، جہاں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے پاک چین دوستی، باہمی تعاون اور برادرانہ تعلقات کو سراہا، اور معزز وفد کو پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔
یہ بھی پڑھیں : ساہیوال میں کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشت گرد گرفتار، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی خطے میں امن، استحکام اور ترقی کی ضمانت ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ دورہ پاک چین تعلقات کو نئی جہت فراہم کرے گا۔







