ٹرمپ کا دورۂ چین امریکی قیادت کے زوال کی نشاندہی کرتا ہے، روسی میڈیا

16 مئی, 2026 19:22

شیعیت نیوز : روسی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ٹرمپ کا سرکاری دورۂ چین دراصل اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ دنیا میں امریکہ کی قیادت کا دور اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے خلاف ٹرمپ کا وہ جارحانہ اور نمائشی انداز، جس میں وہ بیجنگ پر تجارت کے حوالے سے اپنی شرائط مسلط کرنے کی بات کرتے تھے، اب ماضی کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریلی روکنے کی تیاری، پولیس کی بھاری نفری تعینات، حکومت امریکہ کی غلامی کا واضح ثبوت

اس کے برعکس چین تیزی سے ایک عالمی معاشی سپر پاور کے طور پر ابھر رہا ہے، جبکہ امریکا خطرناک حد تک ایک مشکل موڑ پر کھڑا دکھائی دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ چین نے امریکی صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور سفارتی لچک کا مظاہرہ کیا، لیکن یہ طرزِ عمل اس ملک کا تھا جو خود کو برتر پوزیشن میں محسوس کرتا ہے۔ امریکا اب عالمی برادری کے سامنے چین پر دباؤ ڈالنے میں اپنی ناکامی کو چھپا نہیں سکتا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا ایک نئے تاریخی دور میں داخل ہو رہی ہے جس میں امریکی دباؤ اور بالادستی کو پہلے کی طرح قبول نہیں کیا جا رہا، اور واشنگٹن کو کئی معاملات میں توقع کے مطابق نتائج حاصل نہیں ہو رہے۔

7:36 شام مئی 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔