برطانوی عوام کی ایران کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت، فضائی اڈوں سے امریکی آپریشن روکنے کا مطالبہ

16 مئی, 2026 12:10

شیعیت نیوز : ایران کے خلاف جنگ میں برطانوی فضائی اڈے سے جارحیت پر برطانوی عوام کا احتجاج۔ بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے فضائی اڈے کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین نے ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے اس فوجی اڈے کے استعمال کو روکنے اور امریکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یوم النکبہ پر کراچی میں زبردست احتجاج، فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا پرجوش اظہار

مظاہرین نے "ایران کے ساتھ جنگ روکو” اور "امریکہ برطانوی اڈوں سے باہر نکل جائے” کے بینرز اٹھا رکھے تھے اور ٹرمپ کی پالیسیوں کو "مہلک” قرار دیا۔ یہ احتجاج ان رپورٹوں کے بعد سامنے آیا جن کے مطابق خلیج فارس میں کارروائیوں کی حمایت کے لیے جاسوسی طیاروں کی پروازیں کی جا رہی تھیں۔ احتجاج کے منتظمین نے کہا کہ یہ ایک بڑی لہر کا آغاز ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس تنازع کی لاگت معاشرے کی برداشت سے باہر ہے اور لندن کو فوجی مدد کی بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

6:56 شام مئی 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔