بحرین اور دبئی میں شیعہ مظالم کے خلاف کراچی میں پرجوش احتجاج، ظالم رجیموں کی بوکھلاہٹ عیاں
شیعیت نیوز : بحرین میں شیعہ علماء کی گرفتاریوں، متحدہ عرب امارات سے شیعہ کارکنان کی جبری بے دخلی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، کراچی میں شیعیان حیدر کرار پاکستان کا پرجوش احتجاج۔ کراچی کے علاقے خراسان روڈ سولجر بازار پر شیعیان حیدر کرار پاکستان کی طرف سے ایک بڑا احتجاجی اجتماع منعقد کیا گیا۔ اس احتجاج کا مقصد بحرین میں شیعہ علماء کی گرفتاریوں اور دبئی (متحدہ عرب امارات) سے شیعہ مسلمانوں کی جبری بے دخلی کے خلاف آواز اٹھانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : مائیکروسافٹ، یورپ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب، فلسطینیوں کی نگرانی کے لیے Azure سرورز کا استعمال
شرکائے احتجاج سے مولانا مرزا طاہر حبیب، مولانا آغا مہدی عباس ترابی، مولانا مختار علی، برادر نوشاد علی، ناصر الحسینی اور ثاقب رضا ثاقب نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے ظالم رجیموں کی بوکھلاہٹ واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی حالیہ کامیابیوں کے بعد ظالم طاقتیں مذہب حق کے غلبہ سے خوفزدہ ہو رہی ہیں۔ مقررین نے یہ بھی کہا کہ امریکی حمایت یافتہ خلیجی اور عرب جابر سلطنتوں کا زوال شروع ہو چکا ہے۔ احتجاج میں شریک افراد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سفارتی سطح پر بحرین اور متحدہ عرب امارات کی رجیموں کو ان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاج پیش کرے۔ احتجاج کے آخر میں شاعر اہل بیت ثاقب رضا ثاقب نے مظلوموں کی حمایت میں اور ظالموں کے خلاف اشعار پیش کیے۔







