شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور کے انتخابات: صغیر عباس ورک ضلعی صدر منتخب

10 مئی, 2026 18:37

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور کا انتخابات منعقد ہوئے، جن میں صغیر عباس ورک کو ضلعی صدر منتخب کر لیا گیا۔ انتخابی عمل کی نگرانی سید ساجد حسین نقوی صدر وسطی پنجاب نے کی۔ الیکشن کمیشن کے فرائض صفی الحسنین شیرازی نے ادا کیے۔ الیکشن میں تحصیل صدور اور جنرل سیکرٹریز جبکہ شیعہ علماء کونسل لاہور کے یونٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز نے ووٹ ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں فتح خیل پولیس چوکی پر کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا بڑا حملہ

الیکشن اجلاس میں فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی، نائب صدر شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب عامر علی خان، سیکرٹری اطلاعات سید شہباز حیدر نقوی و دیگر نے بھی شرکت کی۔ فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم معرکہ حق بنیان مرصوص ہے، بنیان المرصوص پاکستان کی تاریخ کا یادگار دن ہے، تجدید عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

8:43 شام مئی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔