ایرانی وزارت خارجہ کا امارات کو سخت انتباہ، امریکہ اسرائیل کے ساتھ تعاون خطرناک ہوگا

06 مئی, 2026 17:02

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعاون پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات خطے کی امن و استحکام کے لیے خطرناک ہیں۔ وزارت خارجہ نے امارات کی جانب سے ایران پر میزائل اور ڈرون حملوں کے جھوٹے الزامات کو بھی رد کیا اور کہا کہ ایرانی مسلح افواج کے دفاعی اقدامات صرف امریکہ کی شرارتوں کو روکنے کے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ خیالی پلاؤ پکانا چھوڑ دے، ایرانی مسلح افواج ہر لمحہ جنگ کے لیے تیار ہیں، جنرل محسن رضایی

بیان میں مزید کہا گیا کہ حالیہ دنوں میں امریکی فوج کے غیر قانونی اور جارحانہ اقدامات کے دوران عرب امارات نے امریکی کے ساتھ عسکری اور فوجی تعاون کیا، جو حسن ہمسائیگی کے اصول اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے باوجود ایران نے خطے اور مسلم امت کے مفاد میں زیادہ سے زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ امارات کی طرف سے امریکہ اور اسرائیل کے فوجی اڈوں کی میزبانی خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ اگر ایران کی قومی سلامتی کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو تہران تمام ضروری اقدامات کرنے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

10:02 شام مئی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔