امریکہ خیالی پلاؤ پکانا چھوڑ دے، ایرانی مسلح افواج ہر لمحہ جنگ کے لیے تیار ہیں، جنرل محسن رضایی
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ اور رہبر معظم انقلاب کے دفاعی مشیر جنرل محسن رضایی نے کہا ہے کہ ایرانی فوج دشمن کے جارحانہ عزائم کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے امریکی حکام پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر، وزیر جنگ اور فوج کے سربراہ کے درمیان ایک مشترکہ خصوصیت ہے کہ وہ اپنی خیالی کامیابیوں کو حقیقی کارناموں کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج میں نفسیاتی وبا، 7241 فوجی میدان جنگ سے باہر
جنرل رضایی نے زور دے کر کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہر لمحہ جنگ کے لیے تیار ہیں اور اگر کبھی مقابلہ ہوا تو امریکی فوج کے لیے نتائج نرماندی یا سیسیلی جیسے نہیں بلکہ طبس اور اصفہان کی تاریخ دہرائی جائے گی۔ انہوں نے دشمن کو خبردار کیا کہ خیالی پلاؤ پکانے سے گریز کریں۔







