ایران کا امریکی بحری قزاقی پر دوٹوک ردعمل، دو تیل بردار جہازوں کی تحویل کھلی ڈکیتی ہے

28 اپریل, 2026 11:25

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ نے دو تیل بردار بحری جہازوں ماجسٹک ایکس اور ٹیفانی کی امریکی تحویل میں لیے جانے پر سخت ردعمل دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام کھلے عام قزاقی اور سمندروں میں مسلح ڈکیتی کو قانونی شکل دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام قزاقوں کی واپسی کا خیرمقدم ہے، بس فرق یہ ہے کہ اب وہ سرکاری اجازت ناموں کے ساتھ ریاستی پرچم کے تحت اپنی لوٹ مار کو قانون نافذ کرنا قرار دے کر کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکہ اور ایران کی افواج نے تجارتی بحری جہازوں کی تحویل سے متعلق الگ الگ بیانات جاری کیے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز کے معاملے پر کشیدگی بدستور جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا بڑا انکشاف، ٹرمپ نے خود مذاکرات کی درخواست کی، امریکہ کوئی مقصد حاصل نہ کر سکا

ماہرین کے مطابق امریکہ کی جانب سے تجارتی جہازوں کو تحویل میں لینے کا یہ اقدام بین الاقوامی سمندری قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جو عالمی تجارت کے لیے ایک خطرناک نظیر قائم کر رہا ہے۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کی یہ بحری قزاقی بلا جواب نہیں رہے گی اور آبنائے ہرمز میں ہر غیر قانونی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

12:45 شام اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔