سعودی عرب کی ذلت آمیز تذلیل: ٹرمپ نے محمد بن سلمان کو کھلے عام پچھواڑہ چومنے والا قرار دے دیا
شیعیت نیوز: میامی، امریکہ (28 مارچ 2026) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی سرمایہ کاری فورم میں انتہائی توہین آمیز اور طنزیہ انداز میں کھلے عام ذلیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں سوچتے تھے کہ بن سلمان "میرے پچھواڑے کو چومنے” میامی آئے گا۔
ٹرمپ نے اپنے خطاب میں بے شرمانہ الفاظ میں کہا: "وہ نہیں سوچتا تھا کہ وہ آ کر میرے پچھواڑے کو چومے گا، واقعی اسے یقین نہیں تھا… اور اب اسے مجھ سے اچھا سلوک کرنا ہوگا… اس کے لیے بہتر ہے کہ وہ مجھ سے اچھا برتاؤ کرے، اسے ایسا کرنا ہی ہوگا…”
یہ بیان سعودی عرب کی قیادت کی عزت نفس پر ایک زبردست تھپڑ ہے۔ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کو کھلم کھلا غلام اور چاپلوس قرار دے دیا، جو اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے باوجود امریکہ کے سامنے سر جھکائے کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کا اسرائیل پر پہلا بیلسٹک میزائل حملہ، حساس فوجی مقامات نشانہ پر
سعودی عرب، جو خود کو اسلامی دنیا کا "محافظ” کہلاتا ہے، اس شدید توہین کے باوجود بھی امریکہ کا ساتھ چھوڑنے کو تیار نہیں۔ محمد بن سلمان کی یہ بے غیرتی عرب اور مسلم امہ کے لیے شرم کا باعث ہے۔ لعنت ہے ان پر جو اپنی قوم اور مذہب کی عزت بیچ کر بھی امریکیوں کے آگے پیچھے لگے رہتے ہیں۔
عرب حکمرانوں کی یہ ذلت آمیز غلامی دنیا بھر میں مذاق کا موضوع بن گئی ہے۔ سعودی حکام اب تک اس توہین پر کوئی مضبوط ردعمل دینے کی ہمت نہیں کر سکے، جو ان کی کمزوری اور بے بس کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی صرف تیل اور ڈالر کی غلامی پر مبنی ہے، جہاں ولی عہد جیسی شخصیت بھی امریکی صدر کے سامنے ذلت برداشت کرنے پر مجبور ہے۔
اسلامی دنیا کو اب سوچنا چاہیے کہ ایسے بے غیرت حکمرانوں سے کیا توقع کی جا سکتی ہے جو اپنے آپ کو اور اپنی قوم کو اس طرح ذلیل ہونے دیتے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے عالمی میڈیا میں یہ خبر سرفہرست ہے، مگر سعودی میڈیا اسے چھپانے کی کوشش میں مصروف ہے۔







