یمن کا اسرائیل پر پہلا بیلسٹک میزائل حملہ، حساس فوجی مقامات نشانہ پر

28 مارچ, 2026 08:48

شیعیت نیوز : یمن کی جانب سے مقبوضہ جنوبی فلسطین پر پہلا بیلسٹک میزائل حملہ کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انصار اللہ کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے بیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ کے ذریعے اسرائیلی حساس فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ایک منظم اسلامی ماڈل، قیادت پر عوام کا غیر متزلزل اعتماد مثالی ہے: آغا باقر الحسینی

بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع کے مطابق یہ آپریشن ایران اور حزب اللہ کے مجاہدین کی کارروائیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت انجام دیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اللہ کے فضل سے یہ آپریشن اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب رہا۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، جبکہ اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

10:26 صبح مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔