ایران کے نام پر جعلی فنڈنگ سے ہوشیار رہیں، عوام کو اہم انتباہ

22 مارچ, 2026 12:26

شیعیت نیوز : عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایران کے نام پر مالی امداد جمع کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی معلومات پر اندھا اعتماد نہ کریں، کیونکہ اس صورتحال میں دھوکہ دہی کے واقعات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق بہت سے افراد ایران کی مدد کے لیے مختلف اکاؤنٹس کی تصدیق چاہتے ہیں یا ایرانی تومان خریدنے جیسے اقدامات پر غور کر رہے ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت ایسی کسی عوامی مالی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی فضائی دفاع کی بڑی کامیابی، ہرمز کے قریب ایف-15 جنگی طیارہ نشانہ + ویڈیو

ماہرین نے واضح کیا ہے کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے زیادہ تر فائدہ بلیک مارکیٹ اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو ہوتا ہے، جبکہ سادہ لوح افراد اپنی رقم سے محروم ہو سکتے ہیں۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ فنڈنگ مہم یا اکاؤنٹ پر بھروسہ نہ کریں اور محتاط رہیں۔

2:12 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔