افغان طالبان کے اہم رکن عبدالحمید خراسانی کا دھمکی آمیز بیان: خودکش بمباروں کا گروہ تیار، پاکستان کے اندر بھی موجود
شیعیت نیوز : افغانستان کے قومی ٹی وی ‘تولو نیوز’ پر ایک انٹرویو دیتے ہوئے طالبان کے اہم رکن اور سخت گیر عالم عبدالحمید خراسانی نے انتہائی دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس خودکش بمباروں کا ایک ایسا منظم گروہ موجود ہے جس کے ذریعے وہ پوری غیر مسلم دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
خراسانی نے پاکستان کے حوالے سے خطرناک انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے افراد اور نیٹ ورک پاکستان کے اندر بھی موجود ہیں اور وہ کسی بھی وقت مطلوبہ کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا جب ڈیورنڈ لائن پر کشیدگی عروج پر ہے اور سرحد پار دہشت گردی کے الزامات دونوں اطراف سے لگائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صلح یا جنگ، ہر حالت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
یہ بیان پاکستان کی سیکیورٹی اداروں اور عوام کے لیے سنگین تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ متعدد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان کے سخت گیر حلقوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایسے کھلے بیانات خطے میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں اور اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔







