صلح یا جنگ، ہر حالت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ اور امن، دونوں صورتحال کے لیے مکمل تیاری رکھتا ہے۔ اصل مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور سفارتی حل تلاش کرنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے۔ گزشتہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی تھی اور اسی بنیاد پر ایک منصفانہ اور متوازن معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی کے اسرائیل دورے کے ساتھ پاکستان مخالف بیانیہ تیز، المِرصاد کی مہم اور پاکستان پر الزامات
انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا، تاہم عالمی برادری کے خدشات اور سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
عراقچی نے مزید کہا کہ اگر کسی نے طاقت کے استعمال کا راستہ اختیار کیا تو ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کے ساتھ اس کا جواب دینے کی بھرپور استعداد رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنگ سے بچنے کا بہترین طریقہ اس کے لیے مضبوط تیاری ہے، کیونکہ کمزوری ہمیشہ جارحیت کو بڑھاوا دیتی ہے۔ موجودہ سفارتی کوششیں خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک اہم موقع فراہم کر سکتی ہیں۔







