افغانستان کی سرزمین کا غلط استعمال، دفاعی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی، قوم تیار ہے، مرکزی صدر آئی ایس او

26 فروری, 2026 19:43

شیعیت نیوز : افغانستان کی عبوری حکومت کے ایک فوجی عہدیدار نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پکتیکا اور ننگرہار صوبوں پر مبینہ فضائی حملوں کے جواب میں پاکستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب لبنانی نشریاتی ادارے المیادین نے بھی ایک افغان فوجی اہلکار کے حوالے سے سرحدی مقامات پر جوابی حملوں کی تصدیق کی ہے۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاکستان کی 10 فوجی چوکیاں قبضے میں لینے اور مزید 5 کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیورنڈ لائن کے ساتھ وسیع علاقوں میں جھڑپوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز نے افغان حکومت کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پاکستان کے ساتھ سرحد پر بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں بڑا دہشت گردی کا الرٹ جاری: فتنۃ الخوارج کا کمانڈر آصف عمر 3 خودکش بمباروں سمیت شہر میں داخل

ادھر خبرگزاری صدای افغان (آوا) نے سرحدی علاقوں میں حملوں کی مبینہ ویڈیوز نشر کرتے ہوئے ایک طالبان عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ مشرقی صوبوں میں پاکستانی فوج کے خلاف "جوابی کارروائی” شروع کر دی گئی ہے۔

تاحال پاکستان کی جانب سے ان دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق صورتحال نہایت حساس ہے اور اگر کشیدگی کم نہ ہوئی تو خطے کے امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

1:45 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top