لاہور میں بڑا دہشت گردی کا الرٹ جاری: فتنۃ الخوارج کا کمانڈر آصف عمر 3 خودکش بمباروں سمیت شہر میں داخل

26 فروری, 2026 19:32

شیعیت نیوز : لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فتنۃ الخوارج (داعش سے منسلک) کا کمانڈر آصف عمر 3 خودکش بمباروں کے ہمراہ وادی تیراہ کے راستے لاہور پہنچ چکا ہے۔ یہ الرٹ 25 فروری سے 3 مارچ 2026 تک کے لیے نافذ العمل ہے۔

تھریٹ الرٹ میں مصدقہ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آصف عمر نے لاہور میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر حساس تنصیبات پر دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔ مذکورہ کمانڈر اور اس کے 3 خودکش بمباروں کو افغانستان کے علاقے پکتیکا میں تربیت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں اندرونی وہابی مدارس، سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور افغان طالبان کے درمیان روابط، دہشت گردی کا خطرہ

الرٹ میں مزید تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے 3 سے 4 مقامی سہولت کار اس منصوبے میں معاونت کر رہے ہیں۔ ان عناصر نے اہداف کی ریکی مکمل کر لی ہے اور خودکش جیکٹس، اسلحہ، بارودری مواد اور ایک رکشہ بھی حاصل کر لیا ہے۔ حملے میں بارود سے بھری گاڑی (VBIED) کو بھی استعمال کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات، سخت چیکنگ اور گشت کو یقینی بنایا جائے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں۔

1:46 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top