پاکستان میں اندرونی وہابی مدارس، سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور افغان طالبان کے درمیان روابط، دہشت گردی کا خطرہ

26 فروری, 2026 19:22

شیعیت نیوز : لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے تین بڑے شہروں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور مختلف علاقوں میں گشت اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ با خبر ذرائع کے مطابق یہ الرٹ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے ممکنہ واقعات اور تکفیری عناصر کی سرگرمیوں کی اطلاعات کی بنیاد پر نافذ کیا گیا ہے۔

معروف صحافی اور تجزیہ کار احمد نورانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک انتہائی تشویش ناک بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں اندرونی طور پر وہابی مدارس، جماعت الدعوۃ، سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، جیش محمد، اور افغانستان میں طالبان کے مدارس اور جماعتوں کے ساتھ قریبی روابط موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران پر عائد تمام پابندیاں مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے تیار نہیں، المیادین

احمد نورانی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جمعیت علمائے اسلام اور دیگر علمائے کرام کے ساتھ بھی افغان طالبان کے طالبان طلبہ کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ سب عناصر پاکستان کے اندر اندرونی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ان کے درمیان باہمی روابط موجود ہیں۔

صحافی احمد نورانی کا کہنا ہے کہ یہ حملہ پاکستان کے اندر اندرونی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے عناصر کا ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے آس پاس کے وہابی اور تکفیری عناصر پر نظر رکھیں۔

یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور شیعہ برادری سمیت مختلف مکاتب فکر کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور سرگرمیاں بھی دیکھی جا رہی ہیں۔

5:00 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top