قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصرعباس سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات اور سانحہ ترلائی کلاں پر اظہار تعزیت

09 فروری, 2026 17:19

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان و قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ اور وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی سے پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن اور سینیٹر فلک ناز چترالی نے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے سانحۂ جامع مسجد خدیجتہ الکبریٰ ترلائی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔

6:32 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top