ترلائی دھماکے کے ذمہ دار وزیر داخلہ اور سکیورٹی ادارے ہیں، عوام خود تحفظ کرے، علامہ اشفاق وحیدی

07 فروری, 2026 19:45

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور او اوسپاک انٹرفیتھ بورڈ کے چیئرمین علامہ اشفاق وحیدی نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بدترین دہشت گردانہ خودکش دھماکے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ذمہ دار وزیر داخلہ اور سکیورٹی ادارے ہیں۔ آج حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ عوام کو اپنا تحفظ خود کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ترلائی دھماکہ انسانیت دشمن فعل ہے تکفیری گروہوں کے نیٹ ورکس جڑ سے ختم کریں، علامہ سید جواد نقوی

علامہ اشفاق وحیدی نے حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والی قوتوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج عوام کو سکیورٹی دینے والے وزیر داخلہ اسلام آباد کی پوری پولیس اور سکیورٹی فورسز کو اپنی حفاظت کے لیے استعمال کر رہا ہے جس کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے شہدا کے درجات میں بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

11:51 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top