ترلائی دھماکہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے: مجرموں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے، آیت اللہ ریاض حسین نجفی
شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی کا ترلائی دھماکے پر بیان: بزدلانہ خودکش حملہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم، مجرموں کو فوری سزا دی جائے
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بزدلانہ خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مسجد دھماکہ اسلام اور انسانیت پر حملہ ہے، مجرموں کو فوری سزا دی جائے، مجمع علماء ہندوستان
انہوں نے سانحے کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم اور کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی ہے۔
آیت اللہ نجفی نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس المناک واقعے میں ملوث دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، تاکہ آئندہ کوئی دشمن اس دھرتی پر خونریزی کی جرأت نہ کر سکے۔
اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفا دے۔







