حزب اللہ کا اسلام آباد مسجد خدیجۃ الکبریٰ دھماکے پر بیان: تکفیری دہشت گردی کی شدید مذمت

06 فروری, 2026 19:53

شیعیت نیوز : حزب اللہ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد حضرت خدیجۃ الکبریٰ میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گھناؤنا حملہ تکفیری دہشت گردی کے ہاتھوں انجام پایا، جس میں درجنوں شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے۔ یہ حملہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ یہ منحرف تکفیری فکر خونخوار قاتلوں کے گروہوں کو جمع کرتی ہے اور جو بھی ان کی رائے اور فکر سے اختلاف کرتا ہے اسے کافر قرار دیتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ تکفیری دہشت گردی ایک خطرناک آلہ ہے جسے جب چاہے استکبار کی قوتیں اور دنیا کے طاقتور استعمال کرتے ہیں تاکہ فتنہ و فساد پھیلائیں، قوموں اور معاشروں کو توڑیں اور ان کے اندر سیکیورٹی اور استحکام کو کمزور کریں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی حکومت کوسانحہ مسجد خدیجتہ الکبریٰ کےخلاف کسی بھی قسم کا احتجاج نہ کرنے کی یقین دہانی

حزب اللہ نے واضح کیا کہ یہ دہشت گرد ایدھیالوجی کسی ایک گروہ کو نہیں بلکہ ہر اس شخص کو نشانہ بناتی ہے جو حق کے ساتھ کھڑا ہو اور باطل کے خلاف ہو، چاہے وہ کسی بھی مذہب، جنس یا نسل سے تعلق رکھتا ہو۔

اس لیے تمام عرب اور اسلامی ممالک کو سیکیورٹی، فکری، شعوری، ثقافتی اور مذہبی سطح پر مکمل تعاون کرنا چاہیے تاکہ اس مجرمانہ ایدہیالوجی کو جڑ سے ختم کیا جائے اور ان قاتلوں اور مجرموں کو اپنے معاشروں اور ممالک سے نکال باہر کیا جائے۔

حزب اللہ نے شہدا کے اہل خانہ سے گہری تعزیت پیش کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ شہدا کو رحمت نصیب فرمائے، زخمیوں کو جلد شفا عطا فرمائے اور پاکستانی عوام کو امن و سلامتی بخشے۔

10:05 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top